حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتائب سیدالشهداء (ع) عراق کے ثقافتی نمائندہ حسن العبادی نے مقاومت کی جنگی صلاحیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارا اسلحہ ہماری سرخ لکیر ہے اور ہم کبھی بھی ٹرمپ جیسے کسی احمق یا کسی دوسرے جارح کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے ہتھیاروں کی تقدیر کے بارے میں فیصلہ کرے۔
انہوں نے صیہونیوں اور امریکیوں کے جنوبی علاقے میں جمہوریہ اسلامی ایران کی بحری پوزیشنوں پر مشترکہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ جارحیت کبھی بھی بغیر جواب کے نہیں رہے گی اور امریکہ کو سخت انتقام کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دشمن جلد ہی ہماری کاری ضربوں کی شدت اور طاقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گا۔
حسن العبادی نے آخر میں دشمن کو پشیمان کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا: آنے والے دنوں میں آپریشنل حیرت انگیز واقعات ہوں گے جسے دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔
واضح رہے کہ منگل 26 مئی 2026ء کی صبح ایرانی سرحدی شہر بندرعباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے چند منٹ بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جنوبی ایران میں اہداف پر حملہ کیا ہے۔









آپ کا تبصرہ